ٹام کروزکی فلم امریکن میڈدوافراد کی موت کے باعث مشکلات کا شکار

متاثرہ خاندان کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے کے باعث فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوسکتی ہے

پیر 24 جولائی 2017 15:53

ٹام کروزکی فلم امریکن میڈدوافراد کی موت کے باعث مشکلات کا شکار
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروزکی نئی آنے والی نئی فلم امریکن میڈ کی ریلیز دوافراد کی موت کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی۔ہالی ووڈ اداکارٹام کروز تقریبا 3 دہائیوں سے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں تاہم لوگوں کے دلوں پرراج کرنے والے اداکارٹام کروز آج کل اپنی نئی فلم امریکن میڈ کی ریلیز میں تاخیر کے باعث سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

2015 میں ٹام کروز کی فلم امریکن میڈ کے ایک سین میں دوران پروازدو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی ایک ایسے پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو پائلٹ کی نوکری کے ساتھ خفیہ طور پر امریکن انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے کام کرتا ہے، ٹام کروز فلم میں سیکرٹ ایجنٹ کا مرکزی کردارادا کررہے ہیں، 2015 میں فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ فلم میں پائلٹ کا کردار نبھانے والے تین افراد ایلن پوروین، کارلوس برل اور جمی لی گارلینڈ حادثے کا شکار ہوگئے جب کہ ایلن اور کارلوس حقیقیت میں بھی پائلٹ تھے۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 15:53:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :