ہالی ووڈ میں چینی تھیٹر کی نوے سالہ سالگرہ کی تقریبات

ٹی سی ایل چینی تھیٹر 18مئی 1927ء کو یہاں شروع کیا گیا تھا نوے سال میں شاندار فلمیں تیار کی ہیںجو باکس آفس پر چھائی رہیں ، صدر تھیٹر

منگل 25 جولائی 2017 12:37

ہالی ووڈ میں چینی تھیٹر کی نوے سالہ سالگرہ کی تقریبات
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)ہالی ووڈ میں شہرت یافتہ چینی تھیٹر اپنی نوے سالہ سالگرہ منارہا ہے،لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی نے گذشتہ روز سالگرہ کی ان تقریبات میں شرکت کی اور ٹی سی ایل چینی تھیٹر کی یادگاری کتاب کی پہلی کاپی وصول کی ، نوے سال میں پہلی مرتبہ چینی تھیٹر نے پہلا مکمل یادگاری اور رنگا رنگ سوینئر پروگرام شائع کیا ہے جس میں تھیٹر کے شاندار ماضی اور ہالی ووڈ میں تاریخی کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے لاس اینجلس کے میئر نے کہا کہ ایک نئی کتاب ہے جس میں ہالی ووڈ کی نوے سالہ عظیم تاریخ اور معروف چینی تھیٹر کے کردار پرروشنی ڈالی گئی ہے ، ہم ہالی ووڈ کی صنعت پر فخر کر تے ہیں، چینی تھیٹر 18مئی 1927ء میں پہلی بار یہاں شروع کیا گیا تھا ، اس تھیٹر کی تعمیر شومین سڈ گرومین نے کی تھی جو چینی فن اور فن تعمیر سے متاثر ہوا تھا ، 2013ء میں چین کے بجلی کا سامنا تیار کرنیوالی ٹی سی ایل کارپوریشن میں اس کے جملہ حقوق خرید لئے ۔ ٹی سی ایل چینی تھیٹر کے صدر نے کہا کہ ہم نوے سال کے عرصے میں بڑی شاندار فلمیں تیار کی ہیں جو باکس آفس پر چھائی رہی ہیں اور اس سال اپنے تھیٹر کی نوے سالہ سالگرہ مناتے ہوئے ہم بہت پرجوش ہیں ۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 12:37:37