پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ،

انسانیت کے دشمن جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ‘ فنکاروں کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ،پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ثناء ، ریما، میرا ، مدیحہ شاہ ، عائشہ عمر ، صائمہ ، نرگس ، صوبیہ خان ،مہک نور ، ہماء علی ، سدرہ نور ، ماہ نور ،آفرین پری ، خوشبوو دیگر کا اظہار افسوس

منگل 25 جولائی 2017 12:50

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ، شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گا ، دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں وہ صرف انسانیت کے قاتل ہیں جو جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے ۔

فلمسٹار ثناء ، ریما، میرا ، مدیحہ شاہ ، عائشہ عمر ، صائمہ ، نرگس ، صوبیہ خان ،مہک نور ، ہماء علی ، سدرہ نور ، ماہ نور ،آفرین پری ، خوشبو ، زارااکبر ، ندا چوہدری ،روبی انعم ،امان اللہ ، مصطفی قریشی ، جاوید شیخ ، شبیر جان ، فردوس جمال ، احسن خان ، نعما ن اعجاز ، افتخار ٹھاکر ، سخاوت ناز ، امانت چن ، جواد وسیم ، ناصر چنیوٹی ، نسیم وکی اور عمران بخاری سمیت دیگر فنکاروںنے کہا کہ لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر دلی صدمہ ہوا ہے ہماری تمام ہمدردیاں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور خود کش بم دھماکہ دہشت گردوں کی جانب سے عوام میں خوف وہراس پید اکرنے کی ناکام سازش ہے جس کا دلیرانہ مقابلہ کریں گے اور کسی طور پر خوفزدہ نہیں ہونگے ۔ فنکاروں نے کہا کہ پاک افواج دہشت گردوں کا پیچھا کررہی ہے اور بہت جلد ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کردیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اورمشکل کے اس وقت میں ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا تاکہ ملک دشمن قوتوں کو پیغام مل سکے کہ مسلمان کبھی موت خوفزدہ نہیں ہوتا ۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 12:50:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :