شبنم مجیدبہترین گلوکارہ ،انکی آواز بر صغیر ایشیاء کے لئے ایک تحفہ ہے ‘ استاد طافو ، راحت فتح علی خاں

منگل 25 جولائی 2017 12:50

شبنم مجیدبہترین گلوکارہ ،انکی آواز بر صغیر ایشیاء کے لئے ایک تحفہ ہے ‘ استاد طافو ، راحت فتح علی خاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) نامور موسیقار استاد طافو نے کہا ہے کہ شبنم مجیدبہترین گلوکارہ ہیں جس کا کوئی جواب نہیں اور خاص طور پر اردو گانے میں انکا کا کوئی جوڑ نہیں ،میں فلموں کی موسیقی کیلئے کراچی جارہا ہوں اگر وہاں سے کسی فلم کا میوزک دونگا تو میری پہلی چوائس شبنم مجید ہوگی اس کے علاوہ کسی اور سے گانا ریکارڈ نہیں کرائوں گا ۔

استاد طافو نے اپنے بیان میں کہا کہ شبنم مجید کوخوبصورت آواز کے ساتھ گانے پر مکمل مہارت حاصل ہے اور یہ فن مجھے ملکہ ترنم نور جہاں کے بعد صرف شبنم مجید میں نظر آتا ہے جبکہ گلوکار استا د راحت فتح علی خاں نے کہا کہ شبنم مجید استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد رہی ہیں ہم دونوں کا کیریئر ایک ساتھ شروع ہوا ، شبنم مجید نے مدھردھن میں بڑی خوبصورت کے ساتھ گائیکی کا مظاہرہ کرتی ہیں اور ان کی ریلیز ہونے والی البم ’’میریے نی امیے‘‘کو انتہائی دلکش انداز میں ریکارڈ کیاگیا ہے اور میری دعا ہے کہ شبنم مجید اسی طرح کامیابیوںکا سفر جاری رکھے ۔

(جاری ہے)

گلور نعما ن جاوید ،حمیر اارشد ، صنم ماروی ، یوسف صلاح الدین ، طارق طافو ، میگھا ، ڈولی ، کاشف خان سمیت دیگر نے بھی شبنم مجید کے نئے البم کے حوالے سے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شبنم مجید کی آواز بر صغیر ایشیاء کے لئے ایک تحفہ ہے جس کی اہمیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔ شبنم مجید اپنی خوبصورت گائیکی کی بدولت نہ صرف پاکستان ، بھارت بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 12:50:48