سینئر اداکار توقیر ناصر طویل عرصے کے بعد پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘میں جلوہ گر ہ ہونگے

منگل 25 جولائی 2017 12:50

سینئر اداکار توقیر ناصر طویل عرصے کے بعد پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘میں جلوہ گر ہ ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) ٹی وی کے سینئر اداکار توقیر ناصر طویل عرصے کے بعد پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘میں جلوہ گر ہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سینئر اداکار توقیر ناصر کو پی ٹی وی ہوم کی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘کی کاسٹ میں شامل کرلیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکار توقیر ناصر اس ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور وہ تقریباًپانچ سا ل کے وقفے کے بعد دوبارہ پی ٹی وی کی کسی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے ۔مذکورہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اداکار توقیر ناصر ،عمران بخاری، کنزیٰ ملک ، سوہانہ خان ، علی تابش ، مریم شفیع ،اشرف خان ،اسلم ملک سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر افتخار ورک ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 12:50:52