اعتماد سے بڑی کوئی دولت نہیں ہوتی اسی کی بدولت فنکار شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے ‘ زیبا بختیار

منگل 25 جولائی 2017 12:57

اعتماد سے بڑی کوئی دولت نہیں ہوتی اسی کی بدولت فنکار شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے ‘ زیبا بختیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) داکارہ زیبا بختیارنے کہا ہے کہ اعتماد سے بڑی کوئی دولت نہیں ہوتی اسی کی بدولت فنکار شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے مقابلے کے دور میں وہی کامیاب فنکار کامیاب ہوتا ہے جو اپنی خداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر محنت اور لگن کیساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کل ہمارے ٹی وی چینلز پر بیرون ممالک کے ڈرامے بھی پیش کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں دیکھا جائے تو انکا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے فنکاروں کے لئے مواقع بڑھے ہیں اور یہی اب اکیڈمی کا درجہ بھی رکھتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 12:57:33