فلموں میں آئٹم سانگز کو استعمال کرنا نامناسب ہے‘ حمزہ علی عباسی

منگل 25 جولائی 2017 13:10

فلموں میں آئٹم سانگز کو استعمال کرنا نامناسب ہے‘ حمزہ علی عباسی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) حمزہ علی عباسی پاکستانی فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کے باعث بہت ہی کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔

(جاری ہے)

اداکار جو کبھی بھی سماجی اور سیاسی مسائل پر اپنے ریمارکس دینے سے گریز نہیں کرتے تو اس بار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بٴْک پر اپنے تازہ ترین بیان میں فلم "نا معلوم افراد 2" کے ٹریلر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا فلموں میں آئٹم سانگز کو استعمال کرنا نامناسب ہے اور اس فلم میں آئٹم سانگ کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا کیونکہ ا?ج کل پاکستانی فلم ساز اچھے گھروں کی لڑکیوں کو فلم کامیاب بنانے کے لیے بطور نمائش استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی اداکاراؤں کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 13:10:40

Rlated Stars :