گلوکارہ مومنہ مستحسن کو صدمہ ‘ دادی انتقال کر گئیں

منگل 25 جولائی 2017 13:10

گلوکارہ مومنہ مستحسن کو صدمہ ‘ دادی انتقال کر گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) کوک اسٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے مداحوں کیلئے بری خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن کی دادی اچانک انتقال کر گئیں۔ انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مومنہ مستحسن نے مرحومہ کی ایک تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میری دادی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ بہت بااخلاق اور شاندار خاتون تھیں جن کی خوبیاں بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں۔ اس کے بعد مومنہ مستحسن کے مداح ان کی دادی کی وفات پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 13:10:40