قومی پرچم الٹا پکڑنے پر اکشے کمار کی معذرت

منگل 25 جولائی 2017 13:10

قومی پرچم الٹا پکڑنے پر اکشے کمار کی معذرت
لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)بولی وڈ فلموں میں متعدد بار دیش بھگت بننے والے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے بھارت کا قومی پرچم الٹا پکڑنے پر معذرت کرتے ہوئے اپنی تصویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔

(جاری ہے)

اکشے کمار نے رواں ماہ 23 جولائی کو لندن کے لارڈز کرکٹ میدان میں بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ہندوستانی پرچم کو الٹا پکڑا تھا۔بظاہر اکشے کمار اس بات سے بے خبر تھے کہ انہوں نے پرچم کو الٹا پکڑ رکھا ہے، تاہم جیسے ہی انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کی تو شائقین نے اس کی نشاندہی کی انہوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 13:10:40

Rlated Stars :