بالی ووڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم 'بریلی کی برفی کا نیا گانا جاری‘ فلم 18 اگست کو ریلیز کی جائیگی

منگل 25 جولائی 2017 13:10

بالی ووڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم 'بریلی کی برفی کا نیا گانا جاری‘ فلم 18 اگست کو ریلیز کی جائیگی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) مزاح سے بھرپور بالی ووڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم 'بریلی کی برفی کا نیا گانا جاری کردیا گیا، جس میں بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن،راج کمار رائو اور ایوشمن کھرانا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

'سوئٹی تیرا ڈرامہ کے بول پر مبنی یہ گانادیو نیگی،پونی پانڈے اور شردھا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی تنشق بگچی نے ترتیب دی ہے۔ایشون لئیر تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کہانی تین نوجوانوں کے گرد گھومتی نظر آرہی ہے جو اپنی شاندار اداکاری اور مزاحیہ ڈائیلاگ بازی کے ذریعے شائقین کومحظوظ کرتے نظر آئیں گے۔واضح رہے یہ فلم رواں سال 18اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 13:10:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :