بگ بی کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ 80 ہزار ٹویٹر سے تجاوز کر گئی

منگل 25 جولائی 2017 13:10

بگ بی کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ 80 ہزار ٹویٹر سے تجاوز کر گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔بھارتی اداکار امیتابھ بچن جن کے چاہنے والوں میں نوجوان اور بوڑھے دونوں شامل ہیں، کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹویٹر پر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے چاہنے والوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ان کے ٹویٹر پر فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد ان کے چاہنے والوں کی محبت ہے، جس کی وجہ سے وہ فلم نگری میں اب تک موجود ہیں اور کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت پر انتہائی مشکور ہیں، آئندہ بھی اپنی فلموں میں پرفارمنس کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 13:10:40

Rlated Stars :