بھارتی اداکار باز نہ آئے ، ایک اور اداکارہ کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

منگل 25 جولائی 2017 13:10

بھارتی اداکار باز نہ آئے ، ایک اور اداکارہ کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) بالی ووڈ میں ماضی کی ناکام اداکارہ سوچیترا کرشنا مورتی نے بھی اذان سے متعلق نازیبا الفاظ کہہ دیے۔ اداکارہ نے اذان کو ’’غیر مہذب‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انسان صبح تقریباً 5 بجے کام کرکے گھر واپس آئے تو اذان کی اواز سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی گلوکارنے بھی اس قسم کی حرکت کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے تھے اور ان کی اس حرکت پرسوشل میڈیا صارفین کے ساتھ بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ معاملہ ابھی ٹھنڈا ہوا ہی تھا کہ بالی ووڈ کی ایک اور ناکام اداکارہ اور گلوکارہ سوچیترا کرشنا مورتی نے بھی اذان کی آواز کے خلاف ٹویٹ کرکے ایک بار پھر مسلمانوں کو مشتعل کردیا۔ جس پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 13:10:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :