بالی ووڈ کی معروف’’ آئٹم گرل…منشیات فروشی ‘‘ میں ملوث نکلیں

منگل 25 جولائی 2017 13:16

بالی ووڈ کی معروف’’ آئٹم گرل…منشیات فروشی ‘‘ میں ملوث نکلیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے ہندوستانی فلم انڈسٹری سے منسلک افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 12افراد کے نام سمن جا ری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حیدر آباد میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ’’ایل ایس ڈی ‘‘ اور ایم ڈی ایم اے ‘‘ جیسی خطرناک منشیات کی برآمدگی کے بعد اینٹی ڈرگ فورس کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی )نے تحقیقات کاآغاز کیا تو خوفناک انکشاف سامنے آیا کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک اور خصوصی طور پر تیلیگو فلموں کے کئی مشہور ستارے بھی اس ’’کالے کاروبار ‘‘ میں ملوث ہیں۔

سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے اس حوالے سے ساؤتھ فلموں کی مشہور ہیروئن اور بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل مومیتھ خان اور چارمی کور سمیت12افراد کو لیگل نوٹس بجھوا دیئے ہیں جبکہ مومیتھ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔واضح رہے کہ مومیتھ خان بالی ووڈ فلموں ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘اس جیسی کئی فلموں میں آئٹم نمبرز پر دھوم مچاتے ہوئے شہرت پا چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 13:16:19