پاکستان میں بالی وڈ فلمسٹار عمران ہاشمی کے ہم شکل نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 14:59

پاکستان میں بالی وڈ فلمسٹار عمران ہاشمی کے ہم شکل نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : کہتے ہیں کہ دنیا میں سات لوگ اہسے ہیں جن کی شکلیں آپس میں ہو بہو ملتی ہیں لیکن ہمیں کبھی کبھار ہی ایسا دیکھنے کو ملتا ہے کہ دو لوگ جڑواں نہ ہوں اور ان کی آپس میں شکل ملتی ہو۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے فلمسٹار عمران ہاشمی کے ایک ہم شکل کی دھوم ہے۔ جی ہاں! اس نوجوان کی شکل و صورت ہو بہو بالی وڈ کے فلمسٹار عمران ہاشمی کے جیسی ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اس نوجوان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو معلوم ہوا کہ یہ محترم پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہی رہائشی ہیں۔ مذدک جان نامی اس نوجوان کا تعلق پشاور کے علاقہ حیات آباد سے ہے۔ مذداک خان کی شکل و صورت ، ان کے کپڑے اور یہاں تک کہ ان کا انداز بھی ہو بہو عمران ہاشمی ہی کےجیسا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مذدک خان کی وائرل تصاویر دیکھتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان ، فلمسٹار انوشکا شرما اور پاکستانی اداکار عمران عباس سمیت کئی اداکاروں اور فلمسٹارز کے ہم شکل افراد نے مقبولیت حاصل کی۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 14:59:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :