فلم کی تشہیری تقریب مہوش حیات مداحوں کے ہجوم سے پریشان ہو کر تقریب ادھور چھوڑ کر چلی گئیں

منگل 25 جولائی 2017 19:16

فلم کی تشہیری تقریب مہوش حیات مداحوں کے ہجوم سے پریشان ہو کر تقریب ادھور چھوڑ کر چلی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) معروف ماڈل اور فلم اسٹار مہوش حیات عوام کے برے سلوک کی وجہ سے شاپنگ مال میں جاری تقریب ادھوری چھوڑکرچلی گئیں۔ لاہور کے معروف مال میں مہوش حیات ایک فلم کی تشہیری تقریب کے سلسلے میں مدعو تھیں۔ وہاں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اور میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چھوٹی جگہ کے باعث ہجوم بڑھتا رہا اور لوگوں نیشدید دھکم پیل اور بدتمیزی کرنا شروع کردیا۔

شو انتظامیہ نے حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے مہوش حیات کو وہاں سے باہر نکالنے میں بہتری سمجھی۔اس دوران مہوش حیات خوف زدہ دکھائی دیں تاہم ان کے گرد گارڈزکا گھیراتھا۔ وہاں موجود ہلڑبازوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور بات ہاتھا پائی تک بھی جاپہنچی۔مال انتظامیہ نے ایونٹ جلدی ختم کرواکرمزید بدنظمی ہونے تک حالات قابو کرلیئے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 19:16:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :