ْ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو عوام کو تفریح فراہم کرسکے جاوید شیخ

منگل 25 جولائی 2017 19:16

ْ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو عوام کو تفریح فراہم کرسکے جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء)داکار و ہدایت کار جاوید شیخ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو عوام کو تفریح فراہم کرسکے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ملکی حالات میں جب ہر شخص پریشان ہے وہ اچھی تفریح کا خواہش مند ہے تاکہ ذہنی سکون حاصل کرسکے،ٹیلی ویژن پر بھی اگر ان دنوں سٹ کام پسند کیے جارہے ہیں تو اس کی وجہ صرف لوگوں کو تفریح کا ملنا ہے،اچھے موضوعات کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ،یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا وہ ٹیلی ویژن اور بھارتی فلموں میں مصروفیات کی وجہ سے اپنی فلم شروع نہ کرسکے لیکن اب وہ جلد فلم کا آغاز کریں گے۔

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 19:16:09