ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اشتہارات میں ماڈلنگ کیلئے پاکستانی ماڈلز کو اہمیت دینا شروع کر دی

منگل 25 جولائی 2017 19:32

ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اشتہارات میں ماڈلنگ کیلئے پاکستانی ماڈلز کو اہمیت دینا شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) ملک میں قائم ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اشتہارات میں ماڈلنگ کیلئے بھارتی اداکارائوں کی بجائے پاکستانی ماڈلز کو اہمیت دینا شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات کے بعد سے ملٹی نیشنل اداروں نے پاکستانی فنکاروں و ماڈلز کو تشہیری مہم کیلئے سائن کرنا شروع کردیا ہے گزشتہ دنوں کراچی کے قدیم فلمی سٹوڈیو میں ملکی فنکار دیگر مقامات پر کئی روز تک تشہیری فلموں کی ریکارڈنگ میں مصروف رہے اپنی پرفارمنس کی بنا پر آرمینہ رانا خان ماہرہ خان، سجل علی، صبا قمر، فواد خان، علی ظفر، ماوراحسین، عروا حسین اور مایا علی آج کل اشتہاری اداروں کی اولین ترجیح ہیں ماہرہ خان، ماورا حسین، مایا علی اور شہریار منور کے صابن کے اشتہار کا چرچہ بھی آج کل بہت ہو رہا ہے جو بہاولپور کے نور محل میں شوٹ کیا گیااس حوالے سے ان فنکاروں سے کئی اداروں نے اپنے پراڈکٹس کی ماڈلنگ کیلئے رابطے کئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستانی فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ اب اشتہاری اداروں نے پہلی ترجیح کے طور پر ملکی فنکاروں و ماڈلز کو منتخب کرنا شروع کیا ہے جس سے اشتہاری فلم کی لاگت میں بھی کئی گنا کمی آئیگی۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 19:32:45