ہالی ووڈفلم’ ’ایٹامک بلانڈ‘ ‘پرسوں سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس میں ہالی ووڈ اسپائی فلم ایٹامک بلانڈ کے رنگا رنگ بلیک کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا

بدھ 26 جولائی 2017 12:21

ہالی ووڈفلم’ ’ایٹامک بلانڈ‘ ‘پرسوں سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) امریکی شہر لاس اینجلس میں نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ اسپائی فلم ایٹامک بلانڈ کے رنگا رنگ بلیک کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔فلم پرسوں28جولائی کو سینما گھروںکی زینت بنے گی-اس رنگا رنگ تقریب میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ چارلز تھیرون سمیت دیگر کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ لیچ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایم آئی سکس کی ایک ایسی انڈر کوور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے سرد جنگ کے دوران ساتھی ایجنٹ کی پراسرار موت کا کھوج لگانے کیلئے برلن بھیجا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چارلز تھیرون،جیمز میکن ایوائے،جوہن گڈمین،ایڈی مارسن،ٹوبی جونز،جیمز فاکنر اور ٹل شویگر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اے جے ڈکس اور ایرک گیٹر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم 28جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 12:21:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :