کرینہ کپوراپنے بیٹے کو روزانہ 20ہزار بار چومتی ہیں

کرینہ اب شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کے بعد سوئٹزرلینڈ چھٹیاں منانے جا رہی ہیں

بدھ 26 جولائی 2017 12:21

کرینہ کپوراپنے بیٹے کو روزانہ 20ہزار بار چومتی ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) بالی ووڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی اہلیہ اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کو یومیہ 20 ہزار بار چومتی ہیں۔اداکارہ نے یہ انکشاف اپنی ٹیم ممبر کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں کیا، اور کہا اس عمل سے ان کے بیٹے تنگ بھی ہوجاتے ہیں۔

کرینہ کپور کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’ان کا بیٹا تیمور بہت ہی خوبصورت اور معصوم ہے، جس وجہ سے انہیں بار بار چومنے کا دل کرتا ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ تیمور علی خان پٹودی کو کم سے کم 20 ہزار بار چومتی ہیں، جس سے ان کے بیٹے تنگ بھی ہوجاتے ہیں۔کرینہ کپور نے مزید بتایا کہ اتنے بوسے دینے کی وجہ سے تیمور علی خان کئی بار انہیں پیچھے دھکیلتے ہیں، اور وہ تنگ آ جاتے ہیں، مگر ان سے رہا نہیں جاتا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق اس عمل پر ان کے شوہر سیف علی خان بھی ان سے کہ چکے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ، تیمور اتنا خوبصورت اور معصوم نظر آتا ہے، کہ ان سے رہا نہیں جاتا۔اداکارہ کے اس انکشاف پر ان کے مداح خوش بھی ہیں تو ساتھ ہی حیران بھی ہیں کہ ایک ہی دن میں وہ کس طرح بیٹے کو 20 ہزار بار چومتی ہیں۔اداکارہ اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کے بعد سوئٹزرلینڈ چھٹیاں منانے جا رہی ہیں، اوراس ٹوئر میں ان کا بیٹا بھی ان کا ساتھ ہوگا۔

یہ پہلا عالمی ٹوئر ہوگا، جس میں ان کا بیٹا تیمور علی خان ان کے ساتھ ہوگا۔کرینہ کپور کے بیٹے کی عمر اس وقت 7 ماہ ہے، اور ہر وقت ماں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے تیمور خان اور کرینہ کی کئی تصاویر اور خبریں آئے دن میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 12:21:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :