شاہ رخ خان نے اپنی مشہورفلم کے سیکوئل کی خواہش ظاہرکردی

بدھ 26 جولائی 2017 13:03

شاہ رخ خان نے اپنی مشہورفلم کے سیکوئل کی خواہش ظاہرکردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم اوم شانتی اوم کی سیکوئل فلم بنے۔

(جاری ہے)

اداکار شاہ رخ خان نے فلم اوم شانتی اوم کے دس سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ان کے کیرئیر کی اہم ترین فلم ثابت ہوئی جو شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی ،دس سال بیتنے کے باوجود بھی فلم کی شہرت میں کمی واقع نہیں ہوئی،لوگ آج بھی اس فلم کو دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ یہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ہدایتکارہ فرح خان اس فلم کی سیکوئل فلم بنائیں اور انہیں فلم کے سیکوئل میں بھی کام کا موقع ملے۔

وقت اشاعت : 26/07/2017 - 13:03:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :