جڑواں 2 میں ورون اور جیکولین پر 5 گانے فلمائے جائیں گے

بدھ 26 جولائی 2017 13:06

جڑواں 2 میں ورون اور جیکولین پر 5 گانے فلمائے جائیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء)بالی ووڈ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس پر 5 گانے فلمائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس کے زبردست ڈانس مووز ،کیمسٹری اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں ان پر 5 گانے فلمائے جائیں گے۔دونوں اداکاروں کی ہم آہنگی کومداحوں کی طرف سے سراہا گیا ہے۔ فلم میں 2 گانوں ’’ٹن ٹنا ٹن‘‘اور ’’اونچی ہے بلڈنگ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ بیرون ملک فلم کے آخری حصے کی شوٹنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/07/2017 - 13:06:13

Rlated Stars :