فلموں میں خواتین اداکاراؤں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئی مضبوط کردار ادا کرسکیں:انوشکا شرما

بدھ 26 جولائی 2017 17:38

فلموں میں خواتین اداکاراؤں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئی مضبوط کردار ادا کرسکیں:انوشکا شرما
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی تقریق کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں میں مرد اداکاروں کی نسبت خواتین اداکاراؤں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئی مضبوط کردار ادا کرسکیں جس سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آئے اداکارہ کا کہنا تھاکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں مرد اداکار اور خاتون اداکارہ کا درجہ برابر نہیں اور متعدد فلموں میں مرد اداکار ہی پوری فلم میں ہوتے ہیںان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ اور دیگر اداکارہ بھارتی سینما میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں حالانکہ بحیثیت ادکارہ وہ ایسے کردار کو ترجیح دیتی ہیں جس میں کوئی پیغام ہو۔
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 17:38:43