میڈیا اپنی حد میں رہے اور ہمارے بچوں کا پیچھا چھوڑدے،بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کاجول کی بھارتی میڈیا کو دھمکی

میڈیا نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کے ساتھ کیا اگر میری بیٹی نائیسا کے ساتھ کیا ہوتا تو میں بالکل برداشت نہ کرتی، اداکارہ

بدھ 26 جولائی 2017 17:57

میڈیا اپنی حد میں رہے اور ہمارے بچوں کا پیچھا چھوڑدے،بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کاجول کی بھارتی میڈیا کو دھمکی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کاجول نے بھارتی میڈیا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اپنی حد میں رہے اور ہمارے بچوں کا پیچھا چھوڑدے، جو کچھ میڈیا نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کے ساتھ کیا اگر میری بیٹی نائیسا کے ساتھ کیا ہوتا تو میں بالکل برداشت نہ کرتی۔سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے اس دور میں شہرت حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں بلکہ کسی مشہور شخصیت کی اولاد ہونا ہی کافی ہے،تاہم آسانی سے ملنے والی شہرت کبھی کبھی وبال جان بن جاتی ہے، کچھ ایسا ہی ہوا شاہ رخ خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ، گزشتہ ماہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کی ایک ویڈیومنظرعام پرآئی تھی جس میں وہ لفٹ کا انتظارکررہی تھیں جبکہ اس دوران میڈیا نمائندیان کی تصاویر کھینچنے میں مصروف تھے، میڈیا کی جانب سے مسلسل تصاویر کھنیچے جانے پر سہانا پریشانی کے عالم میں ادھر ادھر گھومتے ہوئے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن میڈیا ان کی جان نہیں چھوڑتا، یہ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی یہاں تک کہ شاہ رخ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونیو الے اس سلوک پر میڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر ان کے بچوں کو پریشان نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس ویڈیو پرادکارہ کاجول کا ردعمل سامنے آیا ہے انہوں نے میڈیا کو اس حرکت پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی ناقابل برداشت ہے اسے صاف لفظوں میں ہراساں کرنا کہتے ہیں، میڈیا کو یہ حق کس نے دیا کہ ایک کمسن لڑکی کو اس حد تک تنگ کیا جائے کہ وہ اپنا چہرہ چھپانے پر مجبور ہوجائے اگر میڈیا نے یہ سب میری بیٹی نائیسا یابیٹے یگ کے ساتھ کیا ہوتا تو میں بالکل بھی برداشت نہ کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا میڈیا ابھی غیر تعلیم یافتہ ہے جب ہم اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں یہ لوگ تصاویر کھینچنے کیلئے ہم تک پہنچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ہماراکام ہیلیکن ہمارے بچوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے کی اجازت میڈیا کو کس نے دی۔
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 17:57:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :