بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اپنی کہانی مداحوں کو بتانے کیلئے تیار

بدھ 26 جولائی 2017 20:18

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اپنی کہانی مداحوں کو بتانے کیلئے تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) سب نے ہی بولی وڈ اسٹار نوازالدین کی کہانی بہت بار سنی ہوگی، لیکن ایسا پہلی بار ہوگا جب نوازالدین صدیقی خود اپنی کہانی مداحوں کو بتائیں گے۔نوازالدین صدیقی کا شمار ہندوستان کے کامیاب اور بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے ان کی جدوجہد کی کہانی سے بہت سے عام لوگ بھی خود کو منسلک کرسکتے ہیں۔

اور اسی لیے نوازالدین اپنی سوانح حیات تحریر کرنے جارہے ہیں جس کا نام ’ایک عام زندگی: ایک یادداشت‘ (An Ordinary Life: A Memoir) رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوازالدین صدیقی یہ کتاب صحافی اور مصنف ریتوپرنا چیٹرجی کے ساتھ مل کر تحریر کررہے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دو سال قبل اس کتاب پر کام کرنا شروع کیا تھا، اس میں میری اٴْس وقت کی کہانی بھی موجود ہوگی جب میں گاؤں میں رہا کرتا تھا اور پھر میں کیسے اداکار بنا، اس کتاب کو کچھ عرصہ قبل ہی تحریر کیا گیا اور یہ 2 ماہ میں شائع کردی جائے گی‘۔نوازالدین صدیقی کی جدوجہد کے پس منظر کو صحیح انداز میں سمجھنا آسان نہیں، لیکن مداح ان کے سفر کے بارے میں جاننا ضرور چاہتے ہیں کہ وہ کس طرح بولی وڈ میں داخل ہوئے اور انہوں نے اتنا نام کمایا۔۔

وقت اشاعت : 26/07/2017 - 20:18:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :