اکشے کمار نے اپنی فلم سے متعلق اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا

اکشے کی فلم’’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ 11اور شاہ رخ کی فلم’’ جب ہیری میٹ سیجل‘‘ 4 اگست کو ریلیز ہوگی

جمعہ 28 جولائی 2017 12:15

اکشے کمار نے اپنی فلم سے متعلق اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار آج کل اپنے آنے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جب کہ ساتھ ہی وہ اپنی فلم کی ریلیز سے پہلے اس کے لیک ہونے سے بھی پریشان ہیں۔گزشتہ ہفتے اکشے کمار نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی فلم کو چوری کرکے آن لائن لیک کردیا گیا۔جب کہ اکشے کمار کا فلم ریلیز کرنے کی تاریخ کے حوالے سے بھی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ جھگڑا سامنے آیا تھا، بعد ازاں شاہ رخ نے اپنی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی نمائش 11 کے بجائے 4 اگست کو کرلی۔

اب اکشے کمار کی فلم’’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ 11 جب کہ شاہ رخ خان کی فلم’’ جب ہیری میٹ سیجل‘‘ 4 اگست کو ریلیز ہوگی، تاہم ریلیز سے قبل ہی اکشے کمار نے اپنی فلم سے متعلق اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران کھلاڑی ہیرو نے بتایا کہ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا فلم میں کام کرنے کے لیے پہلے انہیں نہیں بلکہ دوسرے ہیروز کو پیش کش ہوئی تھی۔

اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ فلم کا اسکرپٹ گزشتہ 4 سال سے انڈسٹری میں موجود تھا، اور پروڈیوسر متعدد ہیروز کے پاس گئے تھے، مگر تمام ہیروز نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بولی وڈ ایکشن ہیرو نے کسی ہیرو کا نام بتائے بغیر بتایا کہ جب ان کے پاس فلم کا اسکرپٹ پہنچا تو انہوں نے پہلی ہی فرصت میں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی۔انہوں نے اتنی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کا موقع دینے پر اپنے شریک پروڈیوسر نیراج پانڈے اور ہدایت کار شری نارائن سنگھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا فلم ہندوستان میں رفع حاجت کے مسائل پر بنی فلم ہے، جس کی نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین تعریف کرچکے ہیں، بلکہ فلم ریلیز سے پہلے ہی کئی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوچکی ہے۔
وقت اشاعت : 28/07/2017 - 12:15:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :