کترینہ کیف اور سلمان خان میں نزدیکیاں بڑھ گئیں

سلمان میرے بہترین دوست ہیں جو ہر مشکل وقت میں میرے لئے کھڑے رہتے ہیں‘کترینہ

جمعہ 28 جولائی 2017 12:15

کترینہ کیف اور سلمان خان میں نزدیکیاں بڑھ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) کترینہ کیف اور سلمان خان کی نزدیکیاں فلم’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھ گئی ہیں، دونوں ایک دوسرے کی تعریف کر کے تھک نہیں رہے۔ کترینہ کیف نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کے شرمانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ سلمان خان کیساتھ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزہ آ رہا ہے، سلمان خان بہت نرم دل ہے اور سب کی مدد کے لئے تیار ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا سلمان میرے بہترین دوست ہیں جو ہر مشکل وقت میں میرے لئے کھڑے رہتے ہیں، میں سلمان کی تعریف کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور وہ اپنی تعریفیں سن کر شرما جاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/07/2017 - 12:15:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :