فلم ’’بادشاہو‘‘روں سال یکم ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اجے دیوگن اور عمران ہاشمی کی جوڑی ایک بار پھر فلم میں جلوہ گر ہو گی

جمعہ 28 جولائی 2017 12:15

فلم ’’بادشاہو‘‘روں سال یکم ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) بالی ووڈفلم ’’بادشاہو‘‘روں سال یکم ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی- ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور بے باک اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارعمران ہاشمی کی جوڑی ایک بار پھرفلم میں جلوہ گر ہوگی جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے رشک قمرکو اجے دیو گن اور ایلیناڈی کروزپر فلمایا گیا ہے جسے اب تک لاکھوں مداحوں نے دیکھ لیا ہے۔

ملن لوتھریا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک چور اور پولیس انسپکٹر کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جس میں اجے دیوگن چور اور عمرا ن ہاشمی پولیس انسپکٹرکا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم میں اجے اور عمران ہاشمی کے علاوہ ایلیناڈی کروز،ودیوت جموال،ایشا گپتا،سنجے مشرا اور سنی لیون بھی مرکزی کردارادا کریں گے ،ْ یہ فلم رواں سال یکم ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 28/07/2017 - 12:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :