لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں‘فر ح ناز

جمعہ 28 جولائی 2017 12:20

لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں‘فر ح ناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) اداکارہ و پرفارمر فرح ناز نے کہا ہے کہ شوبز میں بہت سی لڑکیاں ناجائز تعلقات بنا کر راتوں رات ہٹ ہونا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فر ح ناز نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی صرف اور صرف محنت سے ہی ملتی ہے اس لئے اداکاراں کو شارٹ کٹ سے اجتناب کرنا چاہیے لیکن بہت افسوس کی بات ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں بہت سی لڑکیاں پروڈیوسرز سے ناجائز تعلقات بنا کر راتوں رات ہٹ ہونا چاہتی ہیں۔ فرح نازنے بتایا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔

وقت اشاعت : 28/07/2017 - 12:20:54