ڈرامہ سیریل ’’ ہری ہری چوڑیاں ‘‘ یکم اگست سے آن ائیر ہو گی

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:24

ڈرامہ سیریل ’’ ہری ہری چوڑیاں ‘‘ یکم اگست سے آن ائیر ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’ ہری ہری چوڑیاں ‘‘ یکم اگست سے آن ائیر کر دی جائے گی ۔ ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سونگ استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن خان ، شگفتہ اعجاز ، ساجد حسن ، خالد بٹ ، نتاشا علی ، محمود اسلم ، فاریہ شیخ ، نازلی نصر ، ماریہ خان ، صباحت علی ، رابعہ تبسم، قیصر نقوی اور وحاج علی شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر سید عاطف حسین ہیں۔

وقت اشاعت : 29/07/2017 - 14:24:57