زارا شیخ کی فلم ’’مارکیٹ‘‘ عیدالاضحی پر نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:34

زارا شیخ کی فلم ’’مارکیٹ‘‘ عیدالاضحی پر نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) زارا شیخ کی فلم ’’مارکیٹ‘‘ کی شوٹنگ کا کام تقریبا مکمل ہو گیا۔ فلم ساز سید حماد شاہ ‘مصنف وہدایت کار انجم پرویز اور موسیقار طافو کی فلم ’’مارکیٹ‘‘ عیدالاضحی پر نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم ساز کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر کی خواہش کے مطابق اس فلم کو عیدالاضحی پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔فلم کی کاسٹ میں معمر رانا‘ ماہی خان‘سکندر خان‘ سلمان انجم‘ آصف خان‘ راحیلہ آغا‘نین شہزادی ‘ محسن علی اور اچھی خان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 29/07/2017 - 14:34:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :