چینی زبان میں بھی فلمیں کر سکتی ہوں،بالی وڈ اداکارہ کاجول

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:47

چینی زبان میں بھی فلمیں کر سکتی ہوں،بالی وڈ اداکارہ کاجول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ چینی زبان میں بھی فلمیں کر سکتی ہوں۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول کی تامل فلم ’’وی آئی پی 2‘‘ جو جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔ فلم کی کہانی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے۔کاجول فلم میں مرکزی کرداراداکر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے کریئر کی قربانی نہیں دی۔ میرے بچے کبھی میرے کریئر کی راہ میں آڑے نہیں آئے۔ میںبچوں سے بے حد محبت کرتی ہوں اور مرتے دم تک محبت کرتی رہوں گی۔ کاجول نے کہا کہ ایک ایسی فلم میں کام کرنا جس کی زبان سے آپ ناواقف ہوں بہت مشکل ہوتا ہے تاہم میں نے فلم کیلئے تامل جیسی مشکل زبان سیکھی اور اب میں اتنی ماہر ہوگئی ہوں کہ چینی زبان سیکھ کر اس میں بھی فلمیں کرسکتی ہوں۔
وقت اشاعت : 29/07/2017 - 16:47:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :