بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی دبئی سے واپسی ، میڈیا سے بچنے کیلئے بیٹے کو لے کر دوڑ لگادی

پیر 31 جولائی 2017 20:39

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی دبئی سے واپسی ، میڈیا سے بچنے کیلئے بیٹے کو لے کر دوڑ لگادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دبئی سے واپسی پر میڈیا سے بچنے کیلئے سوتے ہوئے ابرام کو لے کر دوڑ لگادی۔ناموربالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے تینوں بچوں خاص کر چھوٹے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ان کی محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ ابرام سیایک منٹ بھی دور نہیں رہ پاتے اس کے علاوہ شوٹنگ اوردیگرتقریبات میں ابرام کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں، شاہ رخ بیٹے کی محبت میں اتنے پاگل ہیں کہ اسے محفوظ رکھنے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں، حال ہی میں بیٹے کی حفاظت کے لیے شاہ رخ نے ایک ایسا قدم اٹھایا جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کچھ عرصہ سے اپنی نئی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دبئی میں موجود تھے اور گزشتہ روز ہی واپس بھارت آئے ، اس دورے پر فلم کی ٹیم کے علاوہ ابرام بھی اپنے والد کے ساتھ تھے تاہم دبئی سے واپسی پر شاہ رخ اور ابرام میڈیا کی نظروں میں آگئے، ابرام اس وقت شاہ رخ کی گود میں گہری نیند سورہا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں نے جیسے ہی کنگ خان کو ائیر پورٹ پر دیکھا فوراً ان کی تصاویر لینی شروع کردیں ، اسی وقت شاہ رخ کے اندر کا محافظ باپ جاگ گیا اور ابرام کی نیند خراب ہونے کے ڈرسے شاہ رخ نے ائیر پورٹ پر ہی دوڑنا شروع کردیا، یہ منظر دیکھ کر پہلے تو وہاں موجود لوگ حیرت زدہ گئے بعد ازاں انہوں نے اس منظر کو بھی کیمرے میں قید کرنا شروع کردیا۔۔

وقت اشاعت : 31/07/2017 - 20:39:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :