جیمز کیمرون کی شہرہ آفاق ایویٹار سے شہرت کی بلندی پر پہنچے والے سام ورتنگٹون آج اپنی 41ویں سالگرہ منا ئی

بدھ 2 اگست 2017 19:14

جیمز کیمرون کی شہرہ آفاق ایویٹار سے شہرت کی بلندی پر پہنچے والے سام ورتنگٹون آج اپنی 41ویں سالگرہ منا ئی
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) جیمز کیمرون کی شہرہ آفاق ایویٹار سے شہرت کی بلندی پر پہنچے والے سام ورتنگٹون آج اپنی 41ویں سالگرہ منا ئیآسٹریلوی اداکار سام ورتنگٹون آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، سام 2اگست 1976کو انگلینڈ میں پیدا ہوئے، سام ورتنگٹون کا پورا نام سموئیل ہنری جان ورتنگٹون ہے۔

(جاری ہے)

سام نے اداکاری کا آغاز آسٹریلیا میں اسٹیج سے کیا، ان کا پہلا اسٹیج ڈرامہ 1996میں واٹر ریٹس کے نام سے سامنے آیا، تاہم اسٹیج ڈراموں سے آگے قدم بڑھاتے ہوئے سام نے فلموں میں قسمت آزمائی اور وہاں بھی کامیاب رہے۔

ان کی پہلی فلم 2000میں ریلیز ہوئی جو بوٹ مین تھی۔تاہم ان کے فلمی کیرئیر کو سال 2009میں جیمز کیمرون کی فلم ایویٹار نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ سام کی دیگر مشہور فلموں میں کلیش آف ٹائٹناور وارتھ آف ٹائٹنڈ بھی شامل ہیں۔ جب کہ آرنلنڈ شیوازنگر کے ساتھ سبوتاجمیں بھی وہ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 19:14:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :