باجی راؤ مستانی دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا، شاہد کپور

بدھ 2 اگست 2017 20:55

باجی راؤ مستانی دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا، شاہد کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجی راؤ مستانی دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا۔دیوداس، ہم دل دے چکے صنم اوررام لیلیٰ جیسی کامیاب فلموں کے خالق سنجے لیلیٰ بھنسالی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، بھنسالی گلیمر سے بھرپورکمرشل فلمیں بنانے کی بجائے تاریخی فلمیں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی مثال ’’دیوداس‘‘ اور’’باجی راؤ مستانی‘‘ وغیرہ ہیں، تاریخی حقائق پر مبنی یہ فلمیں نہ صرف باکس آفس پرکامیابی حاصل کرتی ہیں بلکہ ناقدین اور دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی ان فلموں کو کافی پزیرائی حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سنجے لیلیٰ بھنسالی کی 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ بھی تاریخ پر مبنی شاندار فلم تھی جسے لوگوں نے کافی پسند کیا تھا، تاہم بالی ووڈ اداکار شاہد کپور توفلم کی تعریف کرنے میں دو ہاتھ آگے نکل گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہد کپور نے ایک انٹرویو کے دوران فلم کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں’’باجی راؤ مستانی‘‘ دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا، فلم میں تاریخ اور محبت کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے، مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں بالی ووڈ کے منجھے ہوئے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی اگلی فلم ’’پدما وتی‘‘ کا حصہ ہوں۔۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 20:55:58