شاہ رخ اور سلمان خان بہت بڑے اسٹارز ہیں، ان کی اداکاری کا مداح ہوں ، عامر خان

جمعہ 4 اگست 2017 16:03

شاہ رخ اور سلمان خان بہت بڑے اسٹارز ہیں، ان کی اداکاری کا مداح ہوں ، عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان خان بہت بڑے اسٹارز ہیں اور وہ ان دونوں کی اداکاری کے مداح ہیں البتہ وہ اپنے کام کا موازنہ دونوں خانز سے نہیں کرتے کیوں کہ ہر کوئی ایک دوسرے سے منفرد ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں نئے اور مختلف کردار نبھانے میں عامر خان کا کوئی ثانی نہیں جب کہ ان کی ہر فلم کی کہانی مختلف اور کسی خاص معاشرتی موضوع پر ہوتی ہے جس میں وہ حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں اور مسٹر پرفکیشنسٹ نے لگان، دنگل، پی کے، تھری ایڈیٹس، تارے زمین پر جیسی فلموں میں نہ صرف معاشرے بلکہ بچوں، خواتین اور نوجوان نسل کے مسائل کو اجاگر کیا۔

عامر خان کی نئی فلم سیکریٹ سپر اسٹار بھی ان کی کامیاب ترین فلم دنگل کی طرح خواتین کے گرد گھومتی ہے جس میں دنگل میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زائرہ وسیم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر محیط ہے جو اپنے والد کی مخالفت کے باوجود بڑی گلوکارہ بننا چاہتی ہے۔
وقت اشاعت : 04/08/2017 - 16:03:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :