ہالی ووڈ فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر کا پہلا ٹریلر ریلیز

فلم کی خاص بات انجیلا جولی کی ہدایتکاری ہے فلم امریکہ میں 15 ستمبر کو سلور اسکرین پر پیش کی جائے گی

جمعہ 4 اگست 2017 16:10

ہالی ووڈ فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر کا پہلا ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) انجلینا جولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فرسٹ دے کلڈ مائی فادر سچی کہانی پر مبنی فلم ہے لانگ انگ نامی پانچ سال کی بچی کی آپ بیتی ہے جس نے 1975 میں وہ وقت دیکھا ہے جس وقت کھیمر روج نے کمبوڈیا کا اقتدار سنبھالا اور قتل عام شروع کر دیا اور اس نے طاقت کے نشے کی اس جنگ میں دو ملین کمبوڈینز نے جان گنوائی اور لانگ انگ سمیت کئی بچوں کو فوجی ٹریننگ دی۔ اس فلم کی خاص بات انجیلا جولی کی ہدایتکاری ہے۔ فلم امریکہ میں 15 ستمبر کو سلور اسکرین پر پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 04/08/2017 - 16:10:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :