شاہ رخ خان نے بنارسی پان کیا کھایا ، مالک دکان نے پان کا نام ہی شاہ رخ رکھ دیا

جمعہ 4 اگست 2017 16:18

شاہ رخ خان نے بنارسی پان کیا کھایا ، مالک دکان نے پان کا نام ہی شاہ رخ رکھ دیا
وارنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) بھارت کے شہر وارانسی جسے بنارس بھی کہا جاتا ہے، میں ایک پان شاپ کے مالک نے اپنے پان کا نام شاہ رخ خان رکھ دیا۔ تمبولم پان شاپ کے مالک ستیش کمار نے اپنے ایک پان کا نام بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام پر رکھ دیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان اپنی فلم جب ہیری میٹ سیجل کی تشہیر کے لیے وارانسی پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ان کی دکان سے پان کھایا۔

اس دن کے بعد سے ستیش نے اپنی دکان پر موجود میٹھے پان کا نام شاہ رخ پان رکھ دیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جب ہیری میٹ سیجل کی ٹیم نے بنارس جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بازاروں کا رخ کیا تھا، جہاں انوشکا شرما اور شاہ رخ خان نے ایک دوسرے کو بنارسی پان کھلایا تھا۔اگر پان کی بات کی جائے تو بولی وڈ کا ایک گانا کھئی کے پان بنارس والا ضرور یاد آتا ہے، یہ گانا بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی 1978 کی کامیاب فلم ڈان کا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ڈان کے 2006 میں ریلیز ہوئے ری میک میں کام کیا تھا اور انہوں نے بھی اس گانے پر پرفارم کیا۔یقینا بنارس میں موجود شاہ رخ خان کے مداح ان کے نام کا پان کھانے کے ساتھ ساتھ اس گانے کو ضرور یاد کریں گے۔

وقت اشاعت : 04/08/2017 - 16:18:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :