بھارتی فلمی جوڑی ایشوریا اور ابھیشک کا ’’ابھیمان ‘‘کے ری میک میں کام کرنے سے انکار

اتوار 6 اگست 2017 14:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) بالی وڈ کی معروف جوڑی ایشوریا اور ابھیشک نے مشہور فلم ’’ابھیمان ‘‘کے ری میک میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک لائیو انٹریکشن کے دوران ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا’’ ابھیمان‘‘ کا ری میک بننا چاہئے جس پر ابھیشک بچن کا کہنا تھاکہ ’’ ابھیمان‘‘ غیر معمولی فلم ہے۔

میرے والدین کی سب فلموں میں میری پسند یدہ ہے مگر اس کا ری میک بنانا کافی مشکل ہوگا۔ابھیشک کا مزید کہنا ہے کہ حال ہی میں اس فلم کی مجھے سے اور ایشوریا کو پیشکش ہوئی ۔ ہم دونوں کا یہی خیال ہے یہ بہترین فلم ہے مگر ہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔واضع رہے کہ’’ابھیمان‘‘ فلم کا شمار ماضی کی مشہور بالی وڈ فلموں میں ہوتا ہے جس میں ابھیشک کے والدین جیا بچن اور امیتابھ بچن نے کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/08/2017 - 14:40:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :