ہالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم نائن الیون کا ٹریلر جاری

اتوار 6 اگست 2017 15:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) ہالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم نائن الیون کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق11ستمبر 2001کو امریکہ میں دہشتگردی کے سانحے کی حقیقی کہانی ہے جب ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو طیارہ حملوں سے نشانہ بنایاگیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار مارٹن گوئی کی نئی ہالی وڈ فلم نائن الیون میں اہم کردار مشہور اداکار چارلی شین نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں نے فلم میں اپنی اداکاری سے حقیقی واقعہ کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایکشن اور پر اسراریت سے بھرپور یہ فلم8 ستمبر کو ہالی وڈ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 06/08/2017 - 15:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :