پری نیتی اور ارجن کپور’’نمستے کینڈا‘‘ میں ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہوںگے

اتوار 6 اگست 2017 15:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا اور ارجن کپور ایک بار پھر فلم ’’نمستے کینڈا‘‘ میں اکٹھے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پر ی نیتی چوپڑا اور ارجن کپور جو ماضی میں بننے والی سپر ہٹ فلم ’’عشق زادے‘‘ میں اکٹھے جلوہ ہوئے تھے ایک بار پھر فلم’’نمستے کینڈا‘ میں اکٹھے دکھائی دیں گے۔فلم کے ہدایتکار ویپل شاہ ہیں۔یہ فلم سال 2007ء میں بننے والی فلم ’’نمستے لندن‘‘ کے سلسلے کی اگلی کڑی ہے،فلم کی عکسبندی کا جلد ہی آغاز ہو جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/08/2017 - 15:10:09