مرد بھلے ہی جسمانی طور پر خواتین سے طاقتور ہوں لیکن ذہنی طور پر وہ ان سے کافی کمزور ہیں، بالی ووڈ اداکار اکشے کمار

منگل 8 اگست 2017 16:41

مرد بھلے ہی جسمانی طور پر خواتین سے طاقتور ہوں لیکن ذہنی طور پر وہ ان سے کافی کمزور ہیں، بالی ووڈ اداکار اکشے کمار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء)بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار اکثر و بیشتر خواتین کے حقوق پر بات کرتے نظر آتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ باصلاحیت خواتین معاشرے میں آگے بڑھیں۔ اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم 'ٹوائلٹ ایک پریم کھتا کی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں خواتین کو آگے بڑھانے اور ان کے حقوق پر بات کی۔

ایک ایسے معاشرے میں جہاں ہمیشہ مردوں کو خواتین سے زیادہ طاقتور مانا جاتا ہے، وہاں اکشے کمار نے کہا کہ مرد بھلے ہی جسمانی طور پر خواتین سے طاقتور ہوں لیکن ذہنی طور پر وہ ان سے کافی کمزور ہیں۔ اکشے کمار کا کہنا تھا، جب بھی کسی گھر میں کوئی مشکل آئے تو ہمیشہ ایک خاتون ہی سب کو سنبھال لیتی ہیں اور اکھٹا رکھتی ہیں، تاہم ایسی صورتحال میں مرد کمزور پڑ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے مزید کہا کہ زیادہ تر مردوں کے خودکشی کرنے کی خبریں سامنے آتی ہیں، اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ سوچ میں اور فیصلہ لینے میں خواتین سے کمزور ہیں۔خیال رہے کہ اکشے کمار کی فلم نام شبانہ بھی باصلاحیت خواتین پر مبنی فلم تھی۔45 سالہ اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کھتا ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی اور صحت اور صفائی سے متعلق مسائل پر مبنی ہے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم رواں ماہ 11 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 16:41:15

Rlated Stars :