پاکستانی فلموں کا معیار اورمیکنگ کا انداز جب تک بہترنہیں ہوگا، تب تک غیرملکی فنکاروں کو سائن کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، صدف بھٹی

بدھ 9 اگست 2017 16:08

پاکستانی فلموں کا معیار اورمیکنگ کا انداز جب تک بہترنہیں ہوگا، تب تک غیرملکی فنکاروں کو سائن کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، صدف بھٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) اداکارہ وماڈل صدف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیار اورمیکنگ کا انداز جب تک بہترنہیں ہوگا، تب تک غیرملکی فنکاروں کو سائن کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اداکارہ صدف بھٹی نے کہا کہ دنیا بھرمیں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں اورہرایک زبان میں فلمیں بنتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب قطعی نہیں ہوتا کہ وہ فلم صرف اورصرف کسی ایک خاص زبان تک کی پسند کی جائے گی۔

اصل تو فلم کی کہانی اور پھر فنکاروں کی اداکاری ہوتی ہے، جس کودیکھ کراجنبی زبان ہونے کے باوجود لوگ اس کے احساسات کوسمجھ پاتے ہیں۔ اگرایسا نہ ہوتو انگریزی زبان میں بننے والی ہالی وڈ فلموںکوپسند کرنے والے پوری دنیا میں نہ ہوتے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم سب یہ بات توبخوبی جانتے ہیں کہ یورپ، امریکہ ، افریقہ اورمڈل ایسٹ سمیت دنیا کے بیشترممالک میں انگریزی نہیں بولی جاتی اورنہ ہی اس کوسمجھنے والوں کی تعداد کثیر ہے لیکن اس کے باوجود انگریزی زبان کی فلمیں سب سے زیادہ منافع والا کاروبارکرتی ہیں، جس کی سب سے اہم وجہ فنکاروں کی ایکٹنگ ہوتی ہے، جو جاندار کہانی کوحقیقت کا روپ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت فلم میکرز موجود ہیں لیکن ان کو اب اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 09/08/2017 - 16:08:23