بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما نے اپنی فلم ’’فرنگی ‘‘کواس سال 10 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کرد یا

جمعہ 11 اگست 2017 18:01

بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما نے اپنی فلم ’’فرنگی ‘‘کواس سال 10 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کرد یا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما نے اپنی فلم ’’فرنگی ‘‘کواس سال 10 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے راجیو ڈھنگرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کپل شرما ایک عام لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے ایک لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مونیکا گِل اس فلم میں ہیروئن جبکہ ایشتا دتہ بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ فرنگی کپل شرما کی دوسری فلم ہے، اس سے قبل انہوں نے عباس مستان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کس کس کو پیار کروں کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھاکپل شرما کی فلم فرنگی کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، تاہم اب ان کا یہ انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ کپل شرما نے خود 10 نومبر کو اس فلم کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 18:01:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :