بالی وڈ انڈسٹری کے اداکار سیتا رام انتقال کر گئے

جمعہ 11 اگست 2017 18:01

بالی وڈ انڈسٹری کے اداکار سیتا رام انتقال کر گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ انڈسٹری کے اداکار سیتا رام انتقال کر گئے اداکارسیتا رام گزشتہ 3 سالوں سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے بھارتی اداکار سیتا رام نے بالی وڈ میں 1994 میں بنڈت کوئن کے ذریعے قدم رکھااداکارہ گزشتہ کئی عرصہ سے مالی پریشانی کا شکار تھے اور اس کے لیے انہوں نے فیس بک کے ذریعے امداد کی درخواست بھی کی تھی لیکن بالی وڈ کے کسی اداکار نے بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق سیتا رام پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اداکار کی قابل ذکر فلموں میں جولی ایل ایل بی ٹو، پیپلی لائیو، سلم ڈاگ ملینئیر، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ اور پان سنگھ ٹومر شامل تھیں۔سیتا رام زیادہ تر ہلکھے پھلکے کرداروں میں آتے تھے۔

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 18:01:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :