استاد نصرت فتح علی خاں کی 20ویں برسی منائی گئی

بدھ 16 اگست 2017 22:58

استاد نصرت فتح علی خاں کی 20ویں برسی منائی گئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)عظیم قوال ،ْ گلوکار اور موسیقار استاد نصرت فتح علی خاں کی 20ویں برسی منائی گئی ،ْ وہ 13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ،ْ استاد نصرت فتح علی خاں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،ْ انٹرنیشنل میگزین ’’ ٹائم ‘‘ نے 2008ء میں ایشیئن ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا۔

(جاری ہے)

استاد نصرت فتح علی خاں نے ’’ دم مست قلندر ‘‘ سے عروج اور شناخت کا باعث بنی۔ استاد نصرت فتح علی خاں کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں پرائیڈ آف پرفارمنس 1995ء میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا۔وہ 16اگست 1997ء میں انتقال کر گئے تھے۔

وقت اشاعت : 16/08/2017 - 22:58:34