گلوکارہ حمیرا ارشد پر حملہ، شوہر کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اگست 2017 23:40

گلوکارہ حمیرا ارشد پر حملہ، شوہر کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء) گلوکارہ حمیرا ارشد پر حملے کے الزام میں ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے گھر پر ان کے شوہر احمد بٹ اور ان کے بھائی کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں گلوکارہ اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حمیرا ارشد کی جانب سے اس حملے سے متعلق پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی ہے۔ پولیس میں شکایت درج ہونے کے بعد احمد بٹ اور ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے اختلافات چل رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/08/2017 - 23:40:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :