ہالی وڈ کی نئی فلم ’’بش وِک‘‘ 25 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش جائے گی

جمعرات 17 اگست 2017 10:20

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ’’بش وِک‘‘ 25 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ فلم ’’بش وِک‘‘ کی کہانی 20 برس کی لڑکی لوسی اور سابق فوجی سٹوپ کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

لوسی سب وے سے گھر کی جانب لوٹ رہی ہوتی ہے کہ اچانک فسادات پھوٹ پڑتے ہیں۔ انتشار کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے اور اس صورتحال میں لوسی کی سابق فوجی اہلکار سٹوپ سے ملاقات ہوتی ہے۔لوسی اور سٹوپ دونوں واپس گھر تک پہنچنے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ٹھان لیتے ہیں لیکن قدم قدم پر ان کے سامنے کڑا امتحان آتا ہے۔مذکورہ فلم 25 اگست کو ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 10:20:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :