مشن امپاسبل کی شوٹنگ کے دوران سٹنٹ کرتے ہوئے ٹام کروز کا ٹخنہ ٹوٹ گیا، فلم کی شوٹنگ معطل

جمعرات 17 اگست 2017 10:21

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ہالی وڈ فلم مشن امپاسبل کے چھٹے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سٹنٹ کرتے ہوئے اداکار ٹام کروز کا ٹخنہ ٹوٹ گیا جس کے سبب فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 55 سالہ ٹام کروز فلموں میں اپنے سٹنٹ خود کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

فلمساز سٹوڈیو پیراماؤنٹ پکچرزنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کا ٹخنہ سٹنٹ کرتے ہوئے ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے فلمبندی روکنی پڑی ہے جو ان کی صحت کی مکمل بحالی تک رکی رہے گی تاہم فلم اگلے سال 27 جولائی کو ہی ریلیز ہو گی۔’ٹام کروز اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے شائقین کو اگلے سال یہ فلم پیش کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 10:21:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :