بھارتی اداکار اور کرکٹرز مہنگی گھڑیوں کے شوقین نکلے

شاہ رخ خان کے پاس سینکڑوں گھڑیاں ہیں جن کی قیمت کروڑوں میں ہے ْسیف علی خان کے پاس بھی قیمتی گھڑیوں کی بھرمار ہے جن میں سے کم سے کم گھڑی کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے

جمعرات 17 اگست 2017 11:50

بھارتی اداکار اور کرکٹرز مہنگی گھڑیوں کے شوقین نکلے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سپر سٹار انڈین ایکٹرز اور کرکٹرز کا شمار برصغیر کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ سچن ٹنڈولکر ہوں یا شاہ رخ خان سب نے نہ صرف اپنے اپنے شعبوں میں نام کمایا بلکہ بے پناہ دولت کے انبار بھی لگائے۔ ایک انڈین نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ بھارتی شخصیات لگژری گاڑیوں، مہنگے ملبوسات اور پرتعیش رہائشگاہوں کے ساتھ ساتھ انتہائی قیمتی گھڑیاں پہننا بھی پسند کرتے ہیں۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں ان شخصیات کی کلائیوں میں بندھی گھڑیوں کی قیمت کتنی ہی جسے جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر اپنی کلائی پر انتہائی مہنگی ترین گھڑی پہنتے ہیں جس کی قیمت کا اندازہ ایک کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق انڈین کپتان مہندر سنگھ دھونی ڈیجیٹل گھڑی پہننا پسند کرتے ہیں۔

ان کی گھڑی کی قیمت سچن ٹنڈولکر کی گھڑی جتنی تو نہیں لیکن یہ پھر بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دھونی جس گھڑی کو پسند کرتے ہیں اس کی قیمت 74 ہزار روپے ہے۔بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کی بات کی جائے تو وہ بھی انڈین کرکٹرز سے پیچھے نہیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ ان کے پاس سینکڑوں گھڑیاں ہیں جن کی قیمت کروڑوں میں ہے، تاہم اکثر اوقات جو گھڑی ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے۔بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان تو ہیں ہی خاندانی رئیس۔ انھیں اپنی امارت دکھانے کیلئے فلموں کی کمائی کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے پاس بھی قیمتی گھڑیوں کی بھرمار ہے جن میں سے کم سے کم گھڑی کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 11:50:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :