دبئی میں عامر خان کے مداحوں کا اپنے سٹار کو انوکھے انداز میں خراج تحسین

عامر خان کے مداحوں نے 40ہزارڈالر کاکیک تیار کرلیاجسے 240مہمانوں کو سروکیا جاسکتا ہے

جمعرات 17 اگست 2017 11:50

دبئی میں عامر خان کے مداحوں کا اپنے سٹار کو انوکھے انداز میں خراج تحسین
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) دبئی میں عامر خان کے مداحوں کا اپنے سٹار کو انوکھے انداز میں خراج تحسین ، دنگل کے سین والا 40 ہزار ڈالر مالیت کا دنیا کا سب سے مہنگا کیک تیار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ماہر بیکرز نے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامر خان کی فلم ’’ دنگل ‘‘کا منظر کیک میں بدل دیا ۔کیک کی تیاری میں بیلجین چاکلیٹ ، سونا چاکلیٹ ، اسپنج سمیت مختلف اشیاء کا استعمال کیا گیا ۔ 54 کلوگرام وزنی یہ کیک 240 مہمانوں کو سرو کیا جاسکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 11:50:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :